جہلم کے دو بھائیوں نے اپنی ہی بہنوں سے شادی کر لی
جہلم(ویب ڈیسک)جہلم کے دوبھائیوں نے اپنی مذہبی اوراخلاقی اقدارکوپس پشت تو ڈالاہی ساتھ ہی سرکاری اداروں کی آنکھوں میں دھول جھونک کراپنی بہنوں سے پیپرمیرج کرکے انہیں کینیڈاشفٹ کرنے کاپروگرام بنالیا۔میڈیامیں شائع ہونے والی ایک خبرکے مطابق جہلم کے ایک بھ ائی نے اپنی بہن کوکینیڈاشفٹ کرنے کے لیے اس سے کنٹریکٹ میرج کی جعلی شناختی کارڈجعلی میرج سرٹیفکیٹ بنواکرپاسپورٹ بنوایا۔یہ پاسپورٹ بھی جعلی تھالیکن انہی جعلی کاغذات کی بناپراسلام آبادائیرپورٹ سے خاتون روانہ ہوئی۔کینیڈ اکی شہریت حاصل کرنے کے بعداس نے وہاں کی عدالت سے اپنے بھائی سے طلا ق لے لی۔یہی تجربہ ان بہن بھائیوں کی دوسری جوڑی نے بھی کیا۔لیکن دوسری بہن کے جعلی کاغذات پکڑے گئے
۔اس موقع پرانکشاف ہواکہ بھائی نے ایک اورخاتون کوکینیڈاشفٹ کرنے کے لیےاس سے 15لاکھ روپے لے چکاہے۔اس سارے فراڈ میں اس فیملی کاتیسرابھائی ملوث ہے۔جس کے نادرا،کسٹم اورپاسپورٹ ڈیپارٹمنٹ میں اعلیٰ سطح پرتعلقات ہیں۔اوراس واقعے نے معاشرے کے ساتھ ان اداروں کی بے حسی پربھی لاتعدادسوالات اٹھادیئے ہیں
Comments
Post a Comment